کاروباری طریقوں اور اخلاقیات کا پالیسی بیان

٭ یہ ایف ایف سی کی پالیسی ہے کہ وہ ہر اعلیٰ کاروباری اور اخلاقی اصول کی پیروی کرے۔ یہ ہم میں سے ہر ایک پر لازم ہے کہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے یعنی وہ دیانت دار ، قابل اعتماد اور بااصول ہو اور اعلیٰ کاروباری و اخلاقی اصولوں پر تہہ دل سے عمل پیرا ہونے کی کوشش کرے۔
٭ ایک قانونی حیثیت کی حامل کمپنی ہونے کے ناتے ہماری شہرت اور سرگرمیوں کا انحصار ہمارے ڈائریکٹرز اور ملازمین کے کردار پر ہے۔ ہم میں سے ہر ایک کو جانفشانی کے ساتھ اعلیٰ اخلاقی معیار کے مطابق کام کرنے کی کوشش کرتے ہوئے تمام قابل اطلاق قوانین کی پابندی کرنا ہے۔
٭ ہم سب نے اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہمارا ذاتی رویہ کسی بھی قسم کے قابل مذمت فعل سے بالاتر ہو۔ ہمیں اعلیٰ کاروباری اور اخلاقی اصولوں کی پیروی کرتے ہوئے اس بات کو بھی یقینی بناناہے کہ ہمارے اردگرد لوگ بھی ان پر کاربند رہیں۔ کمپنی کے کاروباری اور اخلاقی اصولوں کو ہرسطح پر راست بازی کے ساتھ بغیر کسی تعصب کے لاگو کرنا ہوگا۔
٭ ان عام قوانین کی پابندی قانونی اوراخلاقی طور پر تمام ڈائریکٹرز اور کمپنی ملازمین پر لازم ہوگی جنھیں اس کی ذاتی کاپی مہیا کردی جائے گی۔