بورڈ کمیٹی

 آڈٹ کمیٹی

ڈائریکٹرز

جناب سعد امان اللہ – چئیرمین
ڈاکٹرندیم عنایت – ممبر
مس مریم عزیز- ممبر
جناب سید بختیار کاظمی – ممبر

چیدہ نکات اور گزارشات

 بورڈ آف ڈائریکٹرز کمپنی کے ممبران کو معقول وسائل اور اختیار دیں گے تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے ادا کرسکیں۔ کمیٹی کی درج ذیل گزارشات ہیں:
٭کمپنی کے اثاثہ جات کے تحفظ کے لئے مناسب اقدامات کا تعین کرنا۔
٭بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے قبل کمپنی کی سالانہ اور عبوری مالی رپورٹ بشمول ڈائریکٹرز رپورٹ کا جائزہ لینا۔ رپورٹ کے درج ذیل نکات پر خاص توجہ دینا۔
٭فیصلے سے متعلق اہم ایریا۔
٭آڈٹ سے اہم ایڈجسٹمنٹ۔
٭آڈٹ سے مطابقت قائم کرنا۔
٭قابل اطلاق اکاﺅنٹنگ معیارات کی تعمیل۔
٭قابل اطلاق درج شدہ قواعد و ضوابط اور دیگر۔
٭قانونی اور ضابطہ کارکے تقاضوں کی تعمیل۔
٭پارٹی سے متعلق تمام لین دین۔
٭بیرونی مواصلات اور اشاعت سے قبل نتائج کے ابتدائی اعلانات کا جائزہ
٭عبوری اور حتمی آڈٹ سے پیدا ہونے والے خدشات کے حوالے سے بیرونی آڈیٹرز کے ساتھ باہمی گفتگو کی سہولت فراہم کرنا یا کوئی بھی اہم معاملہ جس پر آڈیٹرز توجہ مبذول کرانا چاہتے ہوں۔( انتظامیہ کی غیرموجودی میں، جہاں ضروری ہو)
بیرونی آڈیٹرز اور انتظامیہ کے ردعمل کے حوالے سے انتظامیہ کے جاری کردہ خط کا جائزہ لینا۔
٭کمپنی کو اندرونی اور بیرونی آڈیٹرز کے درمیان رابطے کو یقینی بنانا۔
٭داخلی آڈٹ کے دائرہ کار کا جائزہ ، آڈٹ پلان، فریم ورک اور طریقہ کار کی رپورٹنگ اور اس بات کو یقینی بنانا کہ انٹرنل آڈٹ فنکشن کے پاس مناسب وسائل موجود ہیں اور انھیں کمپنی کے اندر موزوں جگہ پر لگایا جارہاہے۔ اندرونی آڈٹ کے سربراہ کی کارکردگی کا جائزہ کمپنی کے چئیرمین اور چیف ایگزیکٹو آفسر مشترکہ طور پر لیں گے۔
٭فراڈ ، بدعنوانی ، طاقت کے غلط استعمال اور اس کے بارے میں انتظامیہ کا ردعمل ، ان تمام عوامل کی اندرونی تفتیش کے نتائج پر غور کرنا۔
٭اس بات کا پتہ لگانا کہ اندرونی کنٹرول سسٹم بشمول مالی اور آپریشنل کنٹرولز ، خرید وفروخت ، رسیدوں اور ادائیگیوں ، اثاثوں اور واجبات ،رپورٹنگ ڈھانچے کی بروقت اور مناسب ریکارڈنگ کے لئے اکاﺅنٹنگ سسٹم مناسب اور موثر ہے۔
٭بورڈ آف ڈائریکٹرز اور داخلی آڈٹ رپورٹس کی توثیق سے قبل داخلی کنٹرول سسٹم کے بارے میں کمپنی کے بیان کا جائزہ۔
٭نئے منصوبوں کا آغاز، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے اٹھائے گئے کسی بھی معاملے کی تفتیش ، چیف ایگزیکٹو کی مشاورت سے بیرونی آڈیٹرز یا کسی بھی اور فرد کو کوئی معاملہ بھیجنا۔
٭متعلقہ قانونی تقاضوں کی تعمیل کا تعین۔
٭ درج شدہ کمپنیوں کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں میں معیار کی نگرانی کرنا ( جہاں قابل اطلاق ہو) خلاف ورزی کی صورت میں نشاندہی کرنا۔
٭عملے اور انتظامیہ کی تبدیلی کے حوالے سے کمیٹی کو رازداری سے آگاہ کرنا اور اگر کوئی مسئلہ ہو ، مالی یا دیگر معاملات مین واقعی یا ممکنہ غیرموزنیت کی نشان دہی کرنا اور ان کے حل کے لئے سفارشات مرتب کرنا۔

بورڈ کمیٹیاں

٭ بورڈ آف ڈائریکٹرز کو آڈیٹروں کی تقرری، ان کی برطرفی ، آڈٹ فیس، بیرونی آڈیٹروں کی جانب سے کمپنی کو فراہم کردہ کسی بھی سروس کے علاوہ ان کی مالی تفصیلات کو آڈٹ کرنے کی سفارش کرنا، بورڈ آف ڈائریکٹرز کمیٹی کی سفارشات پر غور کریں گے بصورت دیگر یہ اس کی وجوہات کا ریکارڈ رکھے گی۔
٭ کمیٹی سالانہ کاروباری منصوبے کے ساتھ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے پہلے نقدبہاﺅ( کیش فلو )کا بھی جائزہ لے گی۔
٭ کمیٹی انتظامیہ کی جانب سے بورڈ کو مسابقتی صنعت کے مقابلے میں کمپنی کی کارکردگی کے چیدہ نکات کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ کی نگرانی کریں گی۔
٭ رسک مینجمنٹ کے موثر طریقہ کار کا جائزہ لینا اور بورڈ کو رپورٹ پیش کرنا
 اس حوالے سے کمیٹی درج ذیل کام کریں گی:
 مالی اور عملی مواد کی نگرانی اور جائزہ
 مالیاتی معلومات کو دیانت داری کے ساتھ استعمال کرکے خطرات کو کم کیا جاسکتاہے۔
 ڈائریکٹر رپورٹ میں کمپنی کے رسک فریم ورک اور اندرونی کنٹرول سسٹم کے انکشاف کی مناسب حد کو یقینی بنانا
٭بورڈ کی آڈوپشن سے پہلے کمیٹی کمپنی کی عملی سرگرمیوں اور کمپنی کی مجموعی کارپوریٹ حکمت عملی کے حوالے سے کمپنی کے وژن یا اس کے مشن اعلان نامے کا جائزہ لینا۔
٭کسی بھی اور مسئلے ، معاملے یا بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے دئیے گئے کسی بھی مسئلے کا جائزہ لینا۔

انسانی وسائل اور معاوضہ کمیٹی

ڈائریکٹرز

مس مریم عزیز – چئیرپرسن
میجر جنرل ( ریٹائرڈ) نصیر علی خان – ممبر
جناب فرہاد شیخ محمد – ممبر
میجر جنرل( ریٹائرڈ ) احمد محمود حیات – ممبر

چیدہ نکات اور گزارشات

٭ اچھی کارکردگی کے ایوارڈ، 10C بونس، CBA کے معاہدے کے مطابق صنعتی امن مراعات ، طویل المدتی سروس ایوارڈ پالیسی اور پلانٹ کی محفوظ سرگرمیوں کے لئے سیفٹی ایوارڈز کا وقتاً فوقتاً انعقاد کرنا۔
٭ موجودہ اصول و ضوابط کے تحت کسی ملازم کی ریٹائرمنٹ اور اس کی موت کی صورت میں یا ملازمت سے نکالے جانے کے بعد کی ادائیگیوں کے لئے فنڈ اور اس کی ادائیگی کا وقتاً فوقتاً جائزہ لینا۔
٭ کمپنی کے ریٹائرمنٹ پلان جس میں ریٹائرمنٹ کے بعد ملنے والے فوائد ، پنشن اور ریٹائرمنٹ کے بعد طبی سہولیات شامل ہیں، اس سے متعلقہ رپورٹوں ، مفروضات اور فنڈ سے متعلق گزارشات کے علاوہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تبدیلیوں کا جائزہ لینا۔
٭ رہائشی/ فلاحی سکیموں ، وظائف ، شاندار کارکردگی پر دی جانے والی مراعات اور تعلیم کے حصول کے لئے سال سے زیادہ تنخواہ کے ساتھ چھٹی وغیرہ کے حوالے سے تنظیمی پالیسیوں کا جائزہ۔
٭ بورڈ آف ڈائریکٹرز کو سی بی اے معاہدے کے لئے مالی پیکیج کی سفارش دینا۔
٭ سی ای اور ایم ڈی کی مشاورت سے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ جانشینی کے منصوبے کا جائزہ لیا جانا چاہئے۔ یہ منصوبے ان ایگزیکٹوز کے لئے ہوں جن کی تقرری کے لئے بورڈ کی منظوری ( کارپوریٹ گورننس کوڈ کے تحت) لازم ہوتی ہے یعنی چیف فنانشل آفیسر، کمپنی سیکرٹری اور داخلی آڈٹ کے سربراہ بشمول اس کی تقرری کی شرائط اور مارکیٹ کے مطابق اس کا معاوضہ۔
کمپنی سیکرٹری کی مشاورت سے سی ای / ایم ڈی کے لئے معاوضے / فوائد کا جائزہ لینا اور سفارشات دینا۔
مجموعی طور پر بورڈ کی یا اس کی کمیٹیوں کی کارکردگی جانچنے کے لئے روایتی سالانہ عمل میں حصہ لینا۔ براہ راست یا بلاواسطہ شریک ہوکر ڈائریکٹر رپورٹ میں متعلقہ شخص کا نام ، تعلیم اور تقرری کے اہم نکات ظاہر کرنا۔
پالیسی مینوئل کا ہر تین سال بعد جائزہ لینا اور جب ضرورت ہو جہاں ضرورت ہو تبدیلی کرنا۔

سسٹم اور ٹیکنالوجی کمیٹی

جنا ب قمر حارث منظور- چئیرمین
ڈاکٹر ندیم عنایت – ممبر
میجر جنرل ( ریٹائرڈ ) نصیر علی خان – ممبر

چیدہ نکات اور سفارشات

انتظامیہ کی جانب سے سسٹم اور طریقہ کار میں نمایاں تبدیلی کا جائزہ۔
کمپنی کے سالانہ CAPEX بجٹ اور بورڈ سے منظوری کی سفارش / جائزہ۔
یوریا۔
 پیداوار۔
بیکار وقت۔
خدمت کا عنصر۔
استعداد کار کا عنصر۔
توانائی کا اشاریہ۔
غیرملکی کنسلٹنٹس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کے پی آئی پلانٹ کا جائزہ اور اس کی ملکی اور غیرملکی صنعت کے معیار کے ساتھ موازنہ ( سالانہ بنیاد پر)۔
تکنیکی خطرات اور ان میں کمی کی حکمت عملی کاجائزہ۔
کھاد کی پیداوار اور مارکیٹنگ کے بارے میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے حالیہ رجحان کے بارے میں انتظا میہ کی تجاویزکا جائزہ لینا۔
انتظامیہ کی درج ذیل سفارشات کا جائزہ۔
متعلقہ لاگت سے فائدے کے تجزیے کے ساتھ پلانٹ کو اپ گریڈ کرنے اور ٹیکنالوجی کی بہتری کے لئے دستیاب اختیارات۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی۔
ایچ ایس ای کی کارکردگی کا سالانہ بنیادوں پر جائزہ لینا اور اس میں بہتری کی ضرورت کا اندازہ لگانا۔
آر اینڈ ڈی کی ضروریات کا سالانہ بنیاد پر جائزہ لینا اور تمام سٹیک ہولڈرز کو کیمیائی ٹیکنالوجی ( خصوصاً کھاد) اور اس سے متعلقہ تحقیقی کام میں سرمایہ کاری کا شعور دینا۔
تمام سٹیک ہولڈرز کو ٹیکنالوجی اور اس سے متعلقہ تحقیقی کام میں سرمایہ کاری کے لئے آگاہی فراہم کرنا۔
CAPEXکے جاری منصوبوں کے تکنیکی مسائل و معاملات کا وقتاً فوقتاً جائزہ لینا۔

٭٭٭

انویسٹمنٹ کمیٹی

ڈاکٹر ندیم عنایت – چئیرمین
جناب محمد حارث منظور – ممبر
مس مریم عزیز – ممبر
جناب سید بختیار کاظمی – ممبر