ضابطہ اخلاق

تعارف

فوجی فرٹیلائزر کمپنی لیمیٹڈ ( ایف ایف سی ) ایک ذمہ دار کمپنی ہے جو ریگولیٹرز اور گورننگ باڈیز کی طرف سے وقتاً- فوقتاً جاری ہونے والے تمام ضروری قوانین، اصول و ضوابط پر عمل کرتی ہے۔

ان رہنما اصولوں کی تعمیل ان تمام لوگوں پر بھی لازم ہے جو ایف ایف سی سے وابستہ ہیں۔

مقصد

ایف ایف سی کا مقصد ایک ایسا ادارہ جاتی کلچر قائم کرنا ہے جس کے ذریعے ملازمین، کسٹمرز، فنانشل مارکیٹ، حکومت ، ریگولیٹری اتھارٹیز اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ معاملات میں دیانت داری، ذمہ داری، محنت اور خلوص کے ساتھ شفافیت فروغ پا سکے۔

دائرہ کار

اس ضابطہ کی پابندی کمپنی کے تمام ڈائریکٹرز اور ملازمین پریکساں طور پر اخلاقی اور قانونی اعتبار سے لازم ہے ۔

ہم اعلیٰ ترین کاروباری اخلاقیات اور کارکردگی کے بہترین معیارات کو ملحوظ خاطر رکھناچاہتے ہیں۔

سب پر لازم ہے کہ وہ ذمہ دارانہ طرزعمل کا مظاہرہ کریں، دیانت دار اور امانت دار رہیں،پُرعزم ہوکر پوری لگن کے ساتھ اعلیٰ کاروباری اصولوں کی پاسداری کریں۔

ہم نہ صرف غلط کام نہیں کرتے بلکہ ایسا کام بھی نہیں کرتے جس پر غلط ہونے کا شائبہ بھی ہو۔

رہنما اصول

صنفی مساوات

کمپنی سختی سے صنفی مساوات کو قائم کرتی اور فروغ دیتی ہے، اور نسل ، مذہب ، نسب ، خاندانی حیثیت ، عمر اور معذوری کی بنا پر کسی سے بھی امتیاز روا نہیں رکھتی۔

پیشہ وارانہ ترقی کے میدان میں تمام ملازمین کو صنف ، نسل و مذہب سے قطع نظر یکساں مواقع فراہم کرتی ہے۔

قانون / پالیسیوں سے مطابقت

ہم کوئی ایسا کام ، ٹھیکہ ، معاہدہ ، سرمایہ کاری ، اخراجات یا لین دین نہیں کریں گے، نہ ہی اس کی سفارش دیں گے اور نہ ہی سبب بنیں گے جو کارپوریٹ / کمپنی کے ضابطہ ، قانون سے متصادم معلوم یا محسوس ہوتے ہوں۔

عہدے کا استعمال

ہم اپنے مقام و مرتبہ ، عہدہ کو نہ تو کسی پر زبردستی کرنے کے لئے استعمال کریں گے ، نہ ترغیب دیں گے، نہ ہراساںکریں گے ، نہ مجبور کریں گے، نہ ڈرائیں گے اور نہ ہی کوئی بھی دوسری تدبیر اختیار کرتے ہوئے کسی بھی فرد حتیٰ کہ اپنے ماتحتوں پر اثرانداز ہوں گے۔ ہم کسی کو ضابطے سے ہٹ کر مالی یا کوئی دوسرا فائدہ پہنچائیں گے، نہ ہی کوئی تحفہ دیں گے۔

کسی بھی طرح کے مقاصد کے لئے ہم منصبی حیثیت کے غلط استعمال یا ایسی کسی بھی کوشش سے انکار کریں گے۔

کاروباری معاملات

کاروباری معاملات میں ہم سپلائرز، ٹھیکیداروں، کنسلٹنٹس ، صارفین اور سرکاری اداروں کے ساتھ کاروباری معاہدہ کرتے ہوئے ہم انھیں کسی قسم کی اضافی رقم یا انعام ، مدد یا کوئی اور فائدہ دیں گے نہ ہی اس کی پیشکش نہیں کریں گے۔

تمام کاروباری معاملات آزادانہ طور پر طے کئے جائیں گے۔

ہم براہ راست یا بلواسطہ ، کسی بھی کمپنی کے کسٹمر، فروخت کرنے والے، سپلائر یا کمپنی ایجنٹ کے ساتھ بیرونی کاروباری سرگرمیوں میں ملوث ہوں گے نہ ہی ایسی کاروباری سرگرمیوں میں مشغول ہوں گے جو کمپنی کی کاروباری سرگرمیوں سے متصادم یا اس کے برخلاف ہو۔

ہم اپنے کاروباری شراکت داروں ، سپلائرز اور صارفین کے ساتھ ایمان داری کے ساتھ معاملہ کرتے ہوئے کمپنی کی خفیہ معلومات ، تجارتی رازوں اور کاروباری مفادات کا بھی تحفظ کریں گے۔

ذاتی تعلق

ہم سب کو ایسے حالات میں کمپنی کے کاروباری مفادات کے تحفظ کی بھرپور کوشش کرنا ہوگی جب کسی فرد یا کسی تیسرے فریق ، سرکاری ملازم یا کسی ایجنسی کے عہدے دار کے ساتھ پہلے سے موجود ذاتی تعلقات یا کمپنی کے کاروباری تعلقات موجود ہوں۔

جہاں کسی شخص کو کسی تعلق کی صداقت کے بارے میں کوئی شبہ ہو تو اسے اس مشتبہ تعلق کی اطلاع انتظامیہ کو دینا ہوگی تاکہ نامناسب حالات کے شبہ سے بھی بچا جاسکے۔

صحت اور حفاظت

ہم صحت، تحفظ، ماحول اور کوالٹی مینجمنٹ سسٹم بنائیں گے جو صنعت کے بہترین معیارات اور بین الاقوامی اصولوں سے ماخوذ ہوگا۔

ہر ملازم کو چاہئے کہ وہ درج ذیل نکات کا خیال رکھے:

صحت اور تحفظ کے تمام قابل اطلاق اصولوں کی پابندی کرے۔

کسی بھی قسم کے غیرصحت مندانہ ، غیر محفوظ حالات یا دھمکی آمیز پرتشدد سلوک کی فوری اطلاع کرے۔

محفوظ کام کے ماحول کے لئے تمام حفاظتی اقدامات اور ہدایات پر عمل کرے۔

اسے یہ معلوم ہوناچاہئے کہ ہنگامی صورت حال میں کیا کرنا ہے اور ہنگامی مشقوں کی مشق کے دوران میں تعاون کرنا ہے۔

املاک کا تحفظ

ہم نجی منافع یا فائدے کے لئے کمپنی کے فرائض کی ادائیگی کے دوران میں حاصل کردہ کمپنی کے تجارتی راز، ملکیتی یا خفیہ معلومات کا استعمال یا انکشاف نہیں کریں گے۔

ہم کمپنی کی املاک، پودوں اور ہر طرح کے پیداواری سامان اور مصنوعات کی حفاظت کریں گے۔

غیرقانونی / غیر اخلاقی رویے کی اطلاع دینا

ہم کمپنی میں غلط کاموں کی روک تھام کے لئے کام کرنے والی آوازوں( وسل بلوئنگ) کے تحفظ اور ان کے خلاف انتقامی کارروائی کی روک تھام کے لئے سخت پالیسی کا نفاذ کریں گے۔

ملازمین کو کسی بھی طرح کے غیراخلاقی سلوک، قوانین ، قواعد و ضوابط کو توڑنے پر یا کمپنی کی پالیسیوں اور طریقہ کار یا ضابطہ اخلاق کی پابندی نہ کرنے پر متعلقہ کمیٹی کو رپورٹ کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

نیک نیتی سے دی جانے والی اطلاعات کے بارے میں باخبر افراد کے حوالے سے کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

شہرت

ہم کمپنی کی ساکھ کو ایک قیمتی اثاثہ بنا کر اسے برقرار رکھیں گے اور ہماری ساکھ کا شعور ہمارے قول و فعل میں غالب رہے گا۔

برانڈ امیج

تمام ملازمین اسٹیک ہولڈرز سے نمٹنے کے دوران میں کمپنی کا مضبوط اور مستقل برانڈ امیج برقرار رکھیں گے۔

ماحول کا تحفظ

ہم ماحولیاتی معیارات سمیت تمام قابل اطلاق ، ماحولیاتی قوانین ، قواعد و ضوابط کی پابندی کریں گے۔

ہم تمام ملازمین کو کسی بھی ایسی صورت حال جو ممکنہ یا واقعتاً ماحولیاتی خطرے کا باعث بنے، کو جاننے اور فوری اطلاع دینے کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

معاشرہ میں تعاون

ہم معاشرتی اقدامات کی قدر و قیمت بڑھانے میں مدد دیں گے۔

پائیدار ترقیاتی اہداف کی روشنی میں ڈیزائن اور نافذکردہ پروگراموں کے ذریعے ہم طبقات میں دیرپا تبدیلی پیدا کریں گے جس میں انسانی حقوق کے عالمی اصول ، مزدوری کے معیار، ماحولیاتی تحفظ ، انسداد بدعنوانی، بنیادی تعلیم ، صحت ، ماحولیاتی تحفظ اور معاشرتی اصولوں پر عمل درآمد کا عہد شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ معاشرتی اور انسانی مسائل اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کسان برادری کو بااختیار بنانا اور مختلف گروہوں میں سرمایہ کاری شامل ہے۔