وقار احمد ملک ، چیئرمین

نو اپریل ۲۰۲۰ کو بورڈ میں شامل ہوئے
مسٹر وقار احمد ملک فوجی فاﺅنڈیشن میں9 اپریل2020ءکو بطور مینجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر شامل ہوئے۔ مسٹر ملک ہارورڈ بزنس اسکول اور انسیڈ  کے سابق طالب علم ہیں نیز انگلینڈ اور ویلز کے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹس سے منسلک ہیں۔
اس سے قبل برطانیہ میں آپ 27 سال تک آئی سی آئی ، پی ایل سی گروپ سے منسلک رہے، بعدازاں نیدرلینڈ میں اکزونوبل این وی میں بھی اپنی خدمات سرانجام دیں۔
تقریباً 10سال تک آپ نے آئی سی آئی پاکستان لیمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ’ لوٹی پاکستان لیمیٹڈ‘ ( سابقہ پاکستان پی ٹی اے لیمیٹڈ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چئیرمین کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں۔ آئی سی آئی اور اکزونوبل کے ساتھ اپنے کیرئیر کے دوران میں، انھوں نے یورپ اور امریکا میں کارپوریٹ فنانس اور اسٹریٹیجی ڈیپارٹمنٹس میں کام کیا۔
اس وقت آپ فوجی گروپ کی مندرجہ ذیل کمپنیوں کے بورڈز میں چئیرمین کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں:
فوجی فرٹیلائزر کمپنی لیمیٹڈ
ماری پٹرولیم کمپنی لیمٹڈ
ایف ایف سی انرجی لیمیٹڈ
فوجی فریش این فریز کمپنی لیمیٹڈ
فوجی سیمنٹ کمپنی لیمیٹڈ
عسکری سیمنٹ لیمیٹڈ
فوجی اکبر پورٹیا میرین ٹرمینل لیمیٹڈ
فوجی ٹرانس ٹرمینل لیمیٹڈ
فوجی آئل ٹرمینل اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی لیمیٹڈ
فوجی انفراویسٹ فوڈز لیمیٹڈ
فاﺅنڈیشن ونڈ انرجی ۔I اینڈ II لیمیٹڈ
فاﺅنڈیشن پاور کمپنی ڈہرکی لیمیٹڈ
فوجی کبیر والا پاور کمپنی لیمیٹڈ
فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لیمیٹڈ
ایف ایف بی ایل پاور کمپنی لیمیٹڈ
فاﺅنڈیشن سولر انرجی ( پرائیویٹ ) لیمیٹڈ
ڈہرکی پاور ہولڈنگز لیمیٹڈ
آپ پاکستان آکسیجن لیمیٹڈ ( سابقہ لنڈے پاکستان ، لنڈے اے جی کا ماتحت ادارہ) کے چئیرمین بھی ہیں، یہ آدرا کیپیٹل ہولڈنگز ( پرائیویٹ ) کے ذریعے حاصل کیا گیا جس کی انھوں نے مشترکہ بنیاد رکھی تھی۔
اس سے قبل مسٹر ملک نے مندرجہ ذیل بورڈز میں خدمات سرانجام دیں۔
پی پی ایل چئیرمین ( نان ایگزیکٹو اور انڈی پینڈنٹ )
اینگرو کارپوریشن لیمیٹڈ ۔ ڈائریکٹر ( نان ایگزیکٹو اور انڈی پینڈنٹ )
اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان لیمیٹڈ۔ ڈائریکٹر ( ایگزیکٹو اور انڈی پینڈنٹ)
اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لیمیٹڈ ۔ ڈائریکٹر ( نان ایگزیکٹو اور آزاد)
ٹی پی ایل انشورنس لیمیٹڈ ۔ ڈائریکٹر ( نان ایگزیکٹو)
آپ پاکستان کے ریگولیٹری نظام کی ترقی کے ساتھ ساتھ معاشی اصلاحات کے لئے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ آپ کی کچھ دیگر مصروفیات درج ذیل ہیں:
ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک آف پاکستان
صدر اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی)
صدر مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان( ایم اے پی)
ڈائریکٹر پاکستان بزنس کونسل ( پی بی سی)
مسٹر ملک ’ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس‘ کی وزیٹنگ فیکلٹی کے رکن رہے ہیں۔ آپ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس ( لمز) کے بورڈ آف گورنرز اور انڈس ویلی سکول آف آرٹس کے بورڈ کے رکن بھی رہے ہیں۔
آپ آئی کئیر فاﺅنڈیشن کے توسط سے معاشرتی اور انسان دوست سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ بطور ٹرسٹی آپ اپنی انسان دوست سرگرمیوں کے ذریعے غریبوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہیں۔
’ ڈیوک آف ایڈنبرا ٹرسٹ پاکستان‘ کے ایک ٹرسٹی کے طور پر ، انھیں 2010ءمیں سیلاب متاثرین کی بحالی کے سلسلے میں ’ پرنس آف ویلز پاکستان ریکوری‘ کے ٹرسٹی کے طور پر ’ پرنس آف ویلز میڈل‘ سے نوازا گیا۔