سعدامان اللہ خان

 

 

 

 

 

 

 

 

 

انتیس ستمبر 2018ءکو بورڈ میں شامل ہوئے۔
آپ نے پراکٹر اینڈ گیمبل کی سینئر مینجمنٹ میں تین دہائیاں گزاریں۔ اس دوران آپ سات سال تک گلیٹ پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر خدمات سرانجام دیتے رہے۔ آپ دو بار امریکی بزنس کونسل ( اے بی سی ) کے صدر منتخب ہوئے۔ آپ اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کے فعال ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں۔
اس وقت آپ درج ذیل اداروں کے بورڈز میں بطور ڈائریکٹر شامل ہیں:
سی ٹی ایم 360 (سائبر تھریٹ مینجمنٹ )
جعفر برادرز
این بی پی فنڈز
پاکستان اسٹاک ایکسچیج
ذی آئی ایل لیمیٹڈ
ایک متحرک سماجی کارکن کی حیثیت سے آپ درجن سے زائد غیر سرکاری تنظیموں کے بورڈز میں شامل ہیں جبکہ آدھی درجن کاروباری اداروں کے مشیر بھی ہیں۔ آپ پاکستان انوویشن فاﺅنڈیشن ( پی آئی ایف ) کے بانی اور چئیرمین ہیں۔ ساﺅتھ ایسٹ ایشیا لیڈرشپ اکیڈمی کے سابق چئیرمین اور بانی بورڈ ممبر بھی ہیں۔ آئی ایم کراچی کونسورشیم کے جنرل سیکرٹری اور بانی بورڈ ممبر رہے ہیں۔ اور پبلک انٹرسٹ لاءایسوسی ایشن آف پاکستان ( پی آئی ایل اے پی ) کے سابق صدر اور بورڈ ممبر بھی۔
آپ ایک بزنس سے متعلقہ کتاب” اٹس بزنس اٹس پرسنل” کے مصنف بھی ہیں ۔ اس کے علاوہ آپ نے متعدد تحقیقی مقالے بھی لکھے۔ علاوہ ازیں آپ کئی اخبارات میں معاشی نمو ، جمہوریت ، انٹرپرینیورشپ ، معاشرتی ترقی اور قیادت جیسے موضوعات پر لکھتے رہتے ہیں۔
مسٹر خان کے پاس انجینئرنگ کی دو ڈگریاں ہیں( سسٹم انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ )۔ آپ نے امریکا کی مشی گن یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔
آپ ایف ایف سی کی آڈٹ کمیٹی کے چئیرمین ہیں۔