وسائل کی تخصیص اور حکمت عملی

کارپوریٹ حکمت عملی

اپنے مرکزی کاروبار میں اپنی تقابلی حیثیت کو قائم رکھنا، ہماری کاروباری حکمت عملی ہے۔ ہم اپنے برانڈ کی نیک نامی ، سب سے الگ اور منفرد تنظیمی کلچر، پیشہ وارانہ اعلیٰ معیار اور مالی ساکھ کو استعمال میں لاتے ہوئے خود کو ملکی اور ملٹی نیشنل سطوں پر نئے منصوبوں کے حصول کے ذریعے اپنے شراکت داروں کے لئے اعلیٰ معیار کے ساتھ مطابقت کو یقینی بناتے ہیں۔

 

انتظامی اہداف

ہدف1

کھاد کے متوازن استعمال اور بہتر کارکردگی کی مصنوعات کے ذریعے زرعی پیداوار کو بہتر بنانا

حکمت عملی

کسانوں کو مشاورتی اور سہولت کار سنٹرز کے ذریعے متوازن اور تدریجی انداز سے کیمیائی کھاد کے استعمال کی تعلیم دینا۔

نوعیت

درمیانی / طویل المدتی

ترجیح

اعلیٰ

وسائل کی تخصیص

مالی سرمایہ ، افرادی سرمایہ، تیارشدہ سرمایہ

کے پی آئی مانیٹرڈ

فارم کے مشاورتی کاموں کے لئے فنڈز مختص کرنا

موجودہ حالت

کام جاری ہے، سالانہ اہداف حاصل ہوچکے ہیں۔

 مستقبل میں کے پی آئی سے مطابقت

پاکستان میں فی ایکٹر پیداوار میں بہتری کی ضرورت ہے۔ انتظامیہ سالانہ کی بنیاد پر ایف ایف سی کے اقدامات کا جائزہ لے رہی ہے۔

مواقع / خدشات

پاکستان میں طویل المدتی بنیادوں پر غذائی تحفظ کے لئے فی ایکڑ کاشت مین بہتری لانا انتہائی ضروری ہے۔ تاہم کسانوں کی ناقص تعلیم اور کم علمی کے باعث وہ جدید کاشت کاری کے طریقوں کو اختیار کرنے پر آمادہ نہیں ہوتے۔

٭٭٭

ہدف 2

برانڈ امیج کو بڑھانا تاکہ مستقبل میں متنوع منصوبوں سے فائدہ حاصل کیا جاسکے۔

حکمت عملی

کاروباری برتری کے لئے ایف ایف سی کے سونا برانڈ کی تشہیر کرنا۔

 نوعیت

 درمیانی / طویل المدتی

ترجیح

اعلیٰ

وسائل کی تخصیص

مالی سرمایہ۔ افرادی سرمایہ، تیار شدہ سرمایہ

کے پی آئی مانیٹرڈ

ایکویٹی انویسٹمنٹ سے اضافی آمدن

موجودہ حالت

کام جاری ہے۔

 مستقبل میں کے پی آئی سے مطابقت

مستقبل میں کے پی آئی متعلقہ رہے گی۔

مواقع / خدشات

 ایف ایف سی برانڈ امیج ایک معروف کاروباری انٹرپرائز کو ظاہر کرتاہے جو مقامی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو ایف ایف سی کے ساتھ مستقبل میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے باہمی تعاون کے فروغ کے لئے اعتماد فراہم کرتاہے۔

٭٭٭

ہدف 3

کمپنی کو ملک سے باہر پھیلانا

حکمت عملی

چار دہائیوں پر مشتمل کمپنی کے تکنیکی مہارت اور کاروباری تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے کمپنی کو دیگر ممالک میں پھیلا کر اس کے منافع میں اضافہ کرنا

نوعیت

قلیل / درمیانی مدت

ترجیح

اعلیٰ

وسائل کی تخصیص

مالی سرمایہ ، تیار شدہ سرمایہ ، افرادی سرمایہ، سماجی اور سماجی روابط کا سرمایہ، اضافی محصول اور منافع میں اضافہ

کے پی آئی مانیٹرڈ

آمدن ا ور منافع میں اضافہ

موجودہ حالت

پیش رفت جاری ہے۔

 مستقبل میں کے پی آئی سے مطابقت

مستقبل میں کے پی آئی متعلقہ رہے گی۔

مواقع/ خدشات

کمپنی کی تکنیکی مہارت کو پوری دنیا میں بڑے پیمانے پر تسلیم کیا گیاہے۔ یہ شہرت کمپنی کے لئے اپنی خدمات کو ملکی حدود سے باہر تک پھیلانے کے لئے وسیع مواقع فراہم کرتی ہے۔ کمپنی اس صنعت میں ہونے والی تکنیکی ترقی کا ادراک رکھتے ہوئے اپنے انسانی وسائل پر سرمایہ کاری کے ذریعے اس چیلنج سے نمٹنے کے منصوبے بنا رہی ہے۔

٭٭٭

ہدف 4

کمپنی کی آمدن میں اضافے اور پائیدارمنافع بخش مارجن حاصل کرنے کے لئے کاروباری تنوع قائم رکھنا

حکمت عملی

کیمیائی کھاد کی صنعت میں متنوع منافع بخش راستوں کی مسلسل تلاش جاری رکھنا

نوعیت

درمیانی / طویل المدتی

ترجیح

اعلیٰ

وسائل کی تخصیص

افرادی سرمایہ ، مالی سرمایہ ، فکری سرمایہ

کے پی آئی مانیٹرڈ

منافع: ای پی ایس ، آر اور ای، اثاثوں کی شرح فروخت اور ڈی پی ایس
استحکام : موجودہ تناسب، کیئرنگ اور سود کا احاطہ

تنوع

منصوبوں کے پھیلاﺅ کے لئے جو سالانہ وسائل مختص کئے گئے تھے ، حاصل کرلئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں سرمایہ کاری کے نئے منصوبوں کی شناخت اور ترقی کے بھی۔

موجودہ حالت

مسلسل جاری عمل ، اس سال کمپنی نے تھر انرجی لیمیٹڈ کمپنی میں 1.33بلین کی سرمایہ کاری کی، معاہدہ ہوچکا ، حکومت کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے۔

مستقبل میں کے پی آئی سے مطابقت

مستقبل میں کے پی آئی متعلقہ رہے گی۔

مواقع/ خدشات

ایف ایف سی کی مضبوط مالی حیثیت ، کاروباری مہارت اور معقول وسائل اسے متنوع سرمایہ کاری کے قابل بناتے ہیں۔ جبکہ دوراندیشی سے سرمایہ کاری سے جڑے خطرات و خدشات کو کم کیا جاسکتاہے۔

٭٭٭

ہدف 5

کاروباری سرگرمیوں میں ہم آہنگی کے ذریعے آپریشنل اہلیت کو بڑھانا

حکمت عملی

وقت اور پیسے کے نقصانات کو کم کرنے کے لئے ہمارے کاروباری عمل کو درست رکھنا

نوعیت

قلیل المدتی

ترجیح

اعلیٰ

وسائل کی تخصیص

تمام وسائل کا استعمال

کے پی آئی مانیٹرڈ

 مارکیٹ شئیر اور پیداوار کی کارکردگی کا تناسب

موجودہ حالت

مسلسل جاری عمل / 2019ءکے مقاصد حاصل کرلئے گئے

مستقبل میں کے پی آئی سے مطابقت

مستقبل میں کے پی آئی متعلقہ رہے گی۔

مواقع/ خدشات

مختلف سرگرمیوں میں ہم آہنگی اور کارکردگی میں بہتری کی گنجائش ہمیشہ موجود رہتی ہے۔ مرکوز انتظامی حکمت عملی کے ذریعے عملی کارکردگی کو بڑھایا جاسکتاہے۔

٭٭٭

ہدف6

لاگت کفایت شعاری

حکمت عملی

سخت حکومتی پالیسیوں کے ذریعے اپنے وسائل کو بہترین انداز میں استعمال کرنا

نوعیت

قلیل / درمیانی مدت

ترجیح

اعلیٰ

وسائل کی تخصیص

افرادی / فکری / مالی سرمایہ کا استعمال

کے پی آئی مانیٹرڈ

مجموعی اور نیٹ پرافٹ مارجن

موجودہ حالت

عمل مسلسل جاری ، انتظامیہ لاگت کے اخراجات کو کنٹرول کرنے کے موثر اقدامات کررہی ہے جس کے نتیجے میں پروڈکشن، آپریٹنگ اور فنانسنگ کے شعبوں میں بچت ہوئی۔

مستقبل میں کے پی آئی سے مطابقت

مستقبل میں کے پی آئی متعلقہ رہے گی۔

مواقع / خدشات

موثر پالیسیوں کے اطلاق کے ذریعے ہم وسائل کے بہترین استعمال پر فوکس رہے۔ تاہم ان گنت عوامل، خاص طور پر حکومت کی جانب سے ان پٹ لاگت میں اضافہ اور بین الاقوامی سطح پر قیمتوں میں کمی کمپنی کو بری طرح متاثر کرسکتی ہے۔

٭٭٭

ہدف 7

ایف ایف سی کے مرکزی کاروبار کے استحکام کے لئے توانائی کے متبادل وسائل کی شناخت کرنا اور عمل درآمد کی حکمت عملی وضع کرنا

حکمت عملی

کمپنی توانائی کے متبادل وسائل سے متعلق مختلف آپشنز کا جائزہ لے رہی ہے۔

نوعیت

درمیانی مدت / طویل المدتی

ترجیح

اعلیٰ

وسائل کی تخصیص

افرادی / فکری /مالی سرمایے کا استعمال

کے پی آئی مانیٹرڈ

ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کی وصولی

مستقبل میں کے پی آئی سے مطابقت

مستقبل میں کے پی آئی متعلقہ رہے گی۔

مواقع / خدشات

پاکستان کے گیس کے ذخائر میں مسلسل کمی سے کمپنی کی کھاد کی پیداوار متاثر ہوگی۔ طویل مدت تک مستحکم رہنے کے لئے کمپنی توانائی کے متبادل اختیارات کا جائزہ لے رہی ہے۔ اس مقصد کے لئے بھاری سرمایہ درکار ہوگا لیکن پیداواری سطح کو مستحکم کرنے کے لئے یہ قدم اٹھانا ضروری ہے۔

 

اہداف اور حکمت عملیوں میں نمایاں تبدیلیاں

ایف ایف سی میں کاروباری اہداف اور حکمت عملی کی منصوبہ بندی بہت احتیاط کے ساتھ کی جاتی ہے تاہم ہر لمحہ بدلتے کاروباری ماحول کا مقابلہ کرنے کے لئے اس میں ضروری تبدیلیاںبھی کی جاتی ہیں۔