مارکیٹنگ گروپ

فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ اپنی  مصنوعات کی فروخت کی بجائے مکمل پروگرام کی ترسیل پر یقین رکھتی ہے اور اس سلسلہ میں  کمپنی صارف سے متعلق جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ کمپنی  نے اپنے کھاد کے کاروبار  کو موثر خدمات کے نظام سے مربوط کر رکھا ہے اور اس سلسلہ میں کاشتکار کی جدید تقاضوں سے  ہم آ ہنگ عملی تعلیم کے ذریعے  مارکیٹ  کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔

کاشتکار کے علم اور راہنمائی کا ذریعہ

زرعی خدمات

ہم آپ کی معاونت کیلئے پیش پیش ہیں

زمین کا تجزیہ

تجزیہ زمین کاشتکار کو نہایت اہم معلومات فراہم کرتا ہے جس سے وہ اپنی فصل کی خوراکی ضروریات کیلئے درست، مؤثر اور کم لاگت فیصلے کر سکتا ہے۔ تجزیہ زمین کی بنیاد پر کھادوں کے متوازن استعمال کو فروغ اور زمین کے مسائل کی نشاندہی کی جاسکتی ہے۔

پودوں /پتوں کا تجزیہ

فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے اپنے فارم ایڈوائزری سنٹر ملتان پر اجزائے صغیرہ اور پودوں/پتوں کے تجزیہ کی سہولت قائم کر رکھی ہے جو اٹامک ابزارپشن سپیکٹرو فوٹو میٹر اور دیگر تجزیاتی آلات سے لیس ہے۔ یہ  اجزائے صغیرہ کی سفارشات اور کھادوں کے متوازن استعمال کے فروغ میں نہایت موثر ثابت ہوا ہے

پانی کا تجزیہ

 ہمارےپانی کے وسائل دن بدن کم ہو رہے ہیں۔ایف ایف سی پانی کے بہتر استعمال کیلئے کاشتکاروں کی راہنمائی کر رہا ہے تاکہ پانی کا کم استعمال کرتے ہوئے بھی بہتر پیداوار لی جاسکے۔ پانی کا تجزیہ برائے آبپاشی اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہےجس سےفصلات کی آبپاشی اور زمین کیلئے پانی کے معیار کا پتہ چل جاتا ہے اور یوں زمین کوخراب یا بنجرہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔

کاشتکاروں کی تعلیم

ایف ایف سی پاکستان بھر کے کاشتکاروں کو اپنے پانچ فارم ایڈوائزری سنٹرز  اور ملک بھر میں تعینات زرعی ماہرین کے ذریعے جدید زاعت روشناس کرانے میں مصروف عمل ہے۔ ہر سنٹر پر تعینات زرعی ماہرین کاشتکاروں کو زرعی توسیع کے مختلف طریقوں سے جدید زراعت کی منتقلی کیلئے  کوشاں ہیں اور اس سلسلہ میں فصلوں کے نمائشی پلاٹ، یوم کاشتکاراں، اجلاس کاشتکاراں، سیمینار اور فصلوں کے معائنہ کے ذریعے کاشتکاروں کی راہنمائی کی جاتی ہے۔  

ہماری مطبوعات

زرعی خدمات کو مزید موثر بنانے اور کاشتکاروں کی سہولت کیلئے پاکستان میں کاشتہ فصلات، سبزیات اور باغات  کی جدیدپیداواری ٹیکنالوجی پر مشتمل معلوماتی پرچہ جات، پوسٹرز اور پمفلٹ کے علاوہ کتابچے  بھی شائع کئے جاتے ہیں۔ کاشتکار وں سے مضبوط براہ راست تعلق اور بروقت راہنمائی کیلئے سہہ ماہی زرعی رپورٹ مرتب کر کے ان کے پتہ پر ارسال کی جاتی ہے۔ اس زرعی رپورٹ میں اس سہہ ماہی کے  حساب سے فصلات، سبزیات اور باغات کے متعلق زرعی عوامل، سفارشات اور دیگر زرعی مسائل پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔

ہماری  زرعی خدمات کاشتکاروں کیلئے مفت ہیں

لہٰذا آپ ہماری ٹال فری ہیلپ لائن00332-0800 پر کال کریں یا اپنے قریبی فارم ایڈوائزری سنٹر یا ریجنل دفاتر سے رابطہ کریں

 ہمارے زرعی ماہرین سے رابطہ  کیجئے 

لاہور

شعبہ زرعی خدمات
ایف ایف سی مارکیٹنگ گروپ آفس
لاہور ٹریڈ سنٹر، 11 شارع ایوان صنعت و تجارت، لاہور
فون: 36365119-042
042-36369137-40   
ایکسٹینشن:409   
ہیلپ لائن: 080000332  
[email protected] ای میل

 سرگودھا

فارم ایڈوائزری سنٹر
بلمقابل پرائم کاسل، 9 کلومیٹر لاہور روڈ، سرگودھا
فون نمبر: 3300335-0300
[email protected] ای میل

شیخوپورہ

فارم ایڈوائزری سنٹر
موٹروے انٹر چینج ،1.5کلومیٹر
گوجرانوالہ روڈ، شیخوپورہ
 فون نمبر: 9351111-0330
[email protected] ای میل

رحیم یار خان

فارم ایڈوائزری سنٹر
نزد زرعی ترقیاتی بنک بلمقابل ڈائیوو بس ٹرمینل، کے ایل پی روڈ، چوک بہادر، رحیم یار خان
فون نمبر:5674080-068
                      068-5674068
[email protected] ای میل

ملتان

فارم ایڈوائزری سنٹر
نزد ابن سینا ہسپتال، سدرن بائی پاس، ملتان
فون نمبر: 2-6353002-061
[email protected] ای میل

حیدرآباد

فارم ایڈوائزری سنٹر
کلومیٹر میرپور خاص روڈ I.5
نزد ٹول پلازہ، ڈیتھا، حیدرآباد 
فون نمبر: 4411477-0333
[email protected] ای میل