ریٹائرڈ HI(M) لیفٹیننٹ جنرل طارق خان
چیف ایگزیکٹو اور مینجنگ ڈائریکٹر ، 27مارچ2018ءکو بورڈ میں شامل ہوئے۔
آپ فوجی فرٹیلائزر کمپنی لیمیٹڈ ، ایف ایف سی انرجی لیمیٹڈ اور فوجی فریش این فریز لیمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو اینڈ مینجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ آپ مندرجہ ذیل معروف کمپنیوں کے بورڈز کی ڈائریکٹرشپ بھی رکھتے ہیں
عسکری بینک لیمیٹڈ
فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لیمیٹڈ
فوجی فوڈز لیمیٹڈ ( چئیرمین)
فوجی میٹ لیمیٹڈ ( چئیرمین)
ایف ایف بی ایل فوڈز لیمیٹڈ ( چئیرمین )
ایف ایف بی ایل پاور کمپنی لیمیٹڈ
اولیوٹیکنیکل سروسز ( پرائیویٹ) لیمیٹڈ ( چئیرمین )
پاکستان ماروک فاسفورس ایس اے
فلپ مورس ( پاکستان ) لیمیٹڈ
تھر انرجی لیمیٹڈ
جنرل صاحب فرٹیلائزر مینوفیکچرز آف پاکستان ایڈوائزری کونسل ( ایف ایم پی اے سی ) اور سونا ویلفئیر فاﺅنڈیشن ( ایس ڈبلیو ایف ) کے چئیرمین ہیں۔ آپ فاﺅنڈیشن یونیورسٹی ، اسلام آباد کی ایگزیکٹو کمیٹی اور بورڈ آف گورنرز کے ممبر اور انٹرنیشنل فرٹیلائزر ایسوسی ایشن ( آئی ایف اے )کے بورڈ ڈائریکٹر بھی ہیں۔
جنرل طارق کو اپریل 1977ءمیں پاکستان آرمی میں اعزازی تلوار کے ساتھ کمیشن دیا گیا۔ آپ متعدد کمانڈ ، سٹاف اور تدریسی ذمہ داریوں پر فائز رہے۔آپ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ، اسلام آباد ، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ سے فارغ التحصیل ہیں۔آپ نے ان دونوں اداروں میں بطور فیکلٹی ممبر کام کیا۔ آپ نے ’ وار اسٹڈیز ‘ میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ ریٹائرمنٹ کے بعد آپ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے اعزازی فیکلٹی ممبر ہیں۔ جنرل صاحب کارپوریٹ اداروں کے مشیر کی حیثیت سے بھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
آپ کو ہلال امتیاز ( ملٹری ) سے بھی نوازا گیا۔ آپ پہلے پاکستانی آرمی جنرل ہیں جنھیں امریکی حکومت نے ٹیمپا ، فلوریڈا میں سینئر قومی نمائندے کی حیثیت سے امریکی سینٹکام میں ، ان کی خدمات کے اعتراف میں ’ لیجن آف میرٹ ‘ سے نوازا۔