شعیب جاوید حسین

انڈی پینڈنٹ ڈائریکٹر

چھبیس مارچ2021ءکو بورڈ میں شامل ہوئے
جناب حسین اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے چئیرمین ہیں۔ آپ کے پاس برطانیہ اور ایشیا کے معروف عالمی انشورنس گروپس اور مشاورتی اداروںکا 20سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ مسٹر حسین کا یورپ ، شمالی امریکا اور ایشیا میں اپنے تجربے کی وجہ سے فنانس ، آڈٹ ، رسک اور حکمت عملی سے متعلق گہری تفہیم اور علم رکھتے ہیں۔ آپ کا مصدقہ ٹریک ریکارڈ یہ ہے:
فعال ، متحرک ، کارفرما قیادت جو کسی بھی کام کو خیال سے عمل تک کامیابی سے لے کر چلتی ہے۔
ماہر تجزیہ کار اور فیصلہ سازی کی مہارت ، تکنیکی قابلیت اور اسٹریٹجک معاملہ فہمی۔
 محنتی عملے ، سرمائے اور لیکویڈیٹی مینجمنٹ کی وجہ سے اسٹریٹیجک منصوبوں کی قیادت اور تکمیل بشمول ایم اینڈ اے ۔
معروف مالی آڈٹ اور رسک مینجمنٹ پروگراموں کا گہرا تجربہ۔
پالیسی اور کنٹرول میں بہتری کے لئے موثر پروگرام تشکیل دینا جو شفافیت ، نظم و نسق اور کنٹرول میں اضافہ کریں۔
عالمی سپروائزری ڈویلپمنٹ پر صنعت اور ریگولیٹری سرگرمیوں اور بین الاقوامی ریگولیٹرز اور نگران حکام پر کو ترغیب دینے یا اثر انداز ہونے کا گہرا تجربہ۔
اسٹیٹ لائف میں شمولیت سے پہلے مسٹر حسین اے آئی اے گروپ لیمیٹڈ، ملیمین ، پروڈینشل پی ایل سی ، ای وائے اور ایچ ایس بی سی میں اعلیٰ قیادت اور انتظامی عہدوں پر فائز رہے۔
مسٹرحسین نے کاس بزنس اسکول ، سٹی یونورسٹی، لندن سے ایکچوریل مینجمنٹ میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی ۔ آپ انسٹی ٹیوٹ آف ایکچوریز (برطانیہ) کے فیلو بھی ہیں۔ پاکستان میں آپ نے ایکچورئیل کنسلٹنسی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔