قمر حارث منظور

 

نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر

  تین جون 2020ءکو بورڈ میں شامل ہوئےـ
مسٹر منظور نے امریکا سے کیمیکل انجینئرنگ میں ماسٹر کی ڈگری لی۔ آپ کے پاس پلانٹ اینڈ پراجیکٹ مینجمنٹ میں 35سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ آپ نے اپنے کیرئیر کا آغاز آئی سی آئی کے سوڈا ایش پلانٹ آپریشنز کے منتظم کی حیثیت سے کیا۔ پلانٹ آپریشنز میں آپ نے پاکستان میں آئی سی آئی کے پولیسٹر پلانٹ پر کام کیا۔ آئی سی آئی کے پی ٹی اے پلانٹ پر آپ نے بحیثیت ڈائریکٹر مینوفیکچرنگ کے فرائض سرانجام دئیے۔ یہاں آپ پلانٹ کے متعدد پہلوﺅں کا بھی جائزہ لیتے مثلاً کمیشننگ ، آپریشنز مینجمنٹ ، پروسیس انجینئرنگ پروجیکٹ انجینئرنگ اور ایچ ایس ای۔
آپ پاکستان میں ترقیاتی حکمت عملی کے لئے ’ لوٹی ‘ کے تکنیکی مشیر بھی رہے ہیں۔ آپ نے ’ لوٹی ‘ کے پی ٹی اے پلانٹ پر 48 میگاواٹ کوجن  پلانٹ لگانے میں بھی تعاون کیا۔ آپ ایکسن کیمیکل پاکستان لیمیٹڈ کے فرٹیلائزر پلانٹ پر آپریشن کے دوران سینئر عہدوں پر فائز رہے۔ بعدازاں آپ نے ایل پاسو  ٹیکنالوجی پاکستان لیمیٹڈ اور حبیب اللہ کوسٹل پاور کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسر کا عہدہ سنبھال لیا۔
مسٹر منظور نے ہووا  انرجی لیمیٹڈ ، 50 میگاواٹ ونڈ پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی اضافی ذمہ داری بھی سنبھالی ۔ آپ نے اس منصوبے کے کلیدی معاہدوں کو کامیابی سے بروقت پورا کیا۔ اس منصوبے کے حصول کے لئے بروقت منظوری کو یقینی بنانے کے لئے آپ نے ریگولیٹرز اور متعلقہ وزارتوں / سرکاری اداروں کے ساتھ رابطہ قائم کیا تاکہ منصوبوں کے تمام تقاضے بروقت پورے ہوسکیں۔ اس کے بعد آپ نے اس منصوبے کی لاگت کی فراہمی اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے اس کی تعمیر کی نگرانی بھی کی۔ اپنی سابقہ ملازمت میں آپ نے نوینا  گروپ کے انرجی اینڈ اسٹیل پراجیکٹس کے چیف آپریٹنگ آفیسر کی حیثیت سے کام کیا۔
آپ نے پورٹ قاسم ، کراچی میں 300,000 ٹی پی اے اسٹیل ربر پلانٹ کے لئے نوینا اسٹیل ملز ( پرائیویٹ ) لیمیٹڈ کے نام سے گرین فیلڈ پراجیکٹ تیار کرنے کے لئے قائدانہ کردار ادا کیا۔آپ نے جھمپیر ، سندھ میں 50 میگاواٹ ونڈ پراجیکٹ لیک سائیڈ انرجی پرائیویٹ لیمیٹڈ کی بھی قیادت کی۔آپ مطلوبہ ریگولیٹری منظوریوںکے حصول اور ای پی سی معاہدوں کے اختتام کے ساتھ پروجیکٹ کے تمام تقاضے پورے کرنے کے بھی ذمہ دار تھے۔
آپ نے 3جون 2020ءمیں فوجی سیمنٹ لیمیٹڈ اور عسکری سیمنٹ کے ایم ڈی اور سی ای او نیز فاﺅنڈیشن سے سولر انرجی لیمیٹڈ کے سی ای او کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
آپ سسٹم اینڈ ٹیکنالوجی کمیٹی کے چئیرمین اور ایف ایف سی کی انویسٹمنٹ کمیٹی کے ممبر ہیں۔