مسٹر پیٹر بروون جینسن

 

 

 

 

 

 

 

نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر

 بیس اگست2020 کو بورڈ میں شامل ہوئے۔
مسٹر جینسن ’ہالڈور ٹوپسی اے/ ایس گلوبل سروس کیمیکلز‘ کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر ہیں۔کھاد کی صنعت سے ملنے والی فرٹیلائزر انڈسٹری سے ملنے والے فیڈبیک اور امونیا ٹیکنالوجی کی ترقی کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنا ان کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ ان کی استعداد کار میں بورڈ کے اندر کے کام ، پراجیکٹ مینجمنٹ اور کیمیکل اور پیٹروکیمیکل پلانٹوں کے حفاظتی اقدامات کا تجربہ شامل ہے۔
ان کے پاس امونیا ، میتھانول اور ہائیڈروجن پلانٹس کی انجینئرنگ ، کمیشننگ اور آپریشن کا وسیع تجربہ ہے۔ اس حوالے سے انھوں نے پوری دنیا میں خرابیوںکا سراغ لگانے کے متعدد کام سرانجام دیے ہیں۔
آپ نے کیمیکل انجینئرنگ میں ڈنمارک کی ٹیکنیکل یونیورسٹی سے ماسٹر آف سائنس کی ڈگری لی۔ ریفائنری اور کیمیکل انجینرنگ کے شعبے میں آپ کے پاس 33سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ آپ نے 1989ءمیں ہالڈورٹوپسی میں شمولیت سے قبل ڈنمارک میں ایکسن / اسٹیٹول ریفائنری کے لئے مختلف عہدوں پر انجینئر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں۔
مسٹر جینس نے ہالڈور ٹوپسی کے پراجیکٹ انجینئرنگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں بطور پروسیس انجینئراپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ اس کے بعد بنگلہ دیش میں کرنافلی فرٹیلائزر پلانٹ پر کمیشننگ کی ذمہ داریاں ادا کیں اور پھر امونیا پلانٹ مینیجر کے عہدے پر فائز ہوئے۔
بنگلہ دیش میں تفویض کردہ ذمہ داری ادا کرنے کے بعد ، آپ نے دنیا بھر میں مختلف پراجیکٹس میں پراجیکٹ مینیجر اور کمیشننگ مینیجر کے طور پر کام کیا۔
موجودہ عہدے ’ ٹیکنیکل ڈائریکٹر‘ پر فائز ہونے سے پہلے ، وہ جنوبی امریکا میں ہالڈور ٹوپسی کے علاقائی دفتر میں ٹیکنیکل سروس کنٹریکٹ مینیجر اور رابطہ افسر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ٹوپسی کی ’ سب کانٹیننٹ امونیا انویسٹمنٹ کمپنی ‘ کے ٹیکنیکل ایڈوائزر بھی رہے۔
   مسٹر جینسن نےاے آئی سی ایچ ائ اور سی آر یو کانفرنسوں میں متعدد تکنیکی مقالے شائع ہوچکے ہیں۔