میجر جنرل نصیرعلی ایچ آئی (ایم) ریٹا ئیرڈ

 

(نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر)

یکم اکتوبر2019ءکو بورڈ میں شامل ہوئے۔
میجر جنرل کو1983ءمیں فرسٹ ( خود کار) میڈیم رجمنٹ آرٹلری ( فرنٹئیر فورس ) میں کمیشن دیا گیا۔ اپنے غیر معمولی فوجی کیرئیر کے دوران میں آپ نے بہت سی اہم کمانڈ ، سٹاف اور تدریسی ذمہ داریاں سرانجام دیں جن میں جی ایس او تھری  اور بی ایم انفنٹری بریگیڈ ، دو خودکار آرٹلری رجمنٹس کی کمانڈ، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ، اسلام آباد کے ڈائریکٹر اسٹاف کی ذمہ داری بھی ادا کی۔ آپ ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ، جی ایچ کیو میں ایک کلیدی عہدے پر کام کرتے رہے۔ جنوبی وزیرستان میں آپریشن ’ المیزان ‘ میں انفنٹری بریگیڈ کے ایک ڈویژن آرٹلری کی بھی قیادت کی۔ اس کے علاوہ آپ نے ہیڈکوارٹر سدرن کمانڈ میں چیف آف اسٹاف اور انفنٹری ڈویژن اور جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر میں بطور ڈائریکٹر جنرل اور مشیر کام کیا۔
آپ کے پاس اسٹریٹجک استحکام ، سلامتی کے امور اور اسٹریٹجک مینجمنٹ ، کارپوریٹ گورننس ، پیداواری اضافہ ، اکیڈمک ریسرچ اینڈ پالیسی ڈویلپمنٹ ، آپریشنل اینڈ لاجسٹک پلاننگ ، تجزیاتی اصلاح ، تربیت و استعداد سازی اور نگرانی و تشخیص سے متعلق امور کا وسیع تجربہ ہے۔
آپ کو حکومت پاکستان نے 2015ءمیں ہلال امتیاز ( ملٹری ) سے نوازا۔
جنرل صاحب مندرجہ ذیل کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر بھی ہیں:
عسکری سیمنٹ لیمیٹڈ
ڈہرکی پاور ہولڈنگز لیمیٹڈ
فوجی سیمنٹ کمپنی لیمیٹڈ
آپ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ، اسلام آباد ، یو ایس آرمی وار کالج ، فرینچ وار کالج، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ اور اسکول آف آرٹلری نوشہرہ کے ممتاز گریجویٹ ہیں۔ آپ کے پاس تین ماسٹرز اور ایک ایم فل ( پبلک پالیسی اینڈ اسٹریٹجک سیکورٹی مینجمنٹ ) کی ڈگری ہے۔
آپ ایف ایف سی کی ہیومن ریسورس اینڈ ریمیونریشن اور سسٹمز اینڈ ٹیکنالوجی کمیٹیوں کے ممبر ہیں۔