محمد منیر ملک

چیف فنانشل آفیسر

پچیس ستمبر2015 میں سی ایف او کے عہدے پر فائز ہوئے
مسٹر ملک اس وقت فوجی فرٹیلائزر کمپنی لیمیٹڈ ( ایف ایف سی) اور ایف ایف سی انرجی لیمیٹڈ کے چیف فنانشل آفیسر ہیں۔ آپ نے 1990میں ایف ایف سی میں شمولیت اختیار کی۔ اس سے قبل 2015ءمیں سی ایف او کی حیثیت سے تقرری سے قبل آپ گروپ جنرل مینجر ( مارکیٹنگ ) کی حیثیت خدمات سرانجام دے چکے تھے۔ ایف ایف سی میں اپنے کیرئیر کے دوران ، آپ نے فنانس اور مارکیٹنگ گروپس میں مختلف کلیدی عہدوں پر کام کیا۔ آپ کمپنی کی حکمت عملی اور مالی منصوبہ بندی میں موثر انداز سے شامل رہے۔ آپ نے سابق پاک سعودی فرٹیلائزر لیمیٹڈ ، موجودہ ایف ایف سی پلانٹ تھری کے حصول میں بھی اہم کردار ادا کیا، جس میں سینڈیکیٹ قرض کا انتظام بھی شامل ہے۔
ایف ایف سی میں شامل ہونے سے پہلے آپ ڈوویل شلمبرجر ( ویسٹرن ) ایس اے ، تیل کی بین الاقوامی سروس کی ایک کمپنی اور اٹک سیمنٹ پاکستان لیمیٹڈ کمپنی کے سینئر مالیاتی عہدوں پر فائز رہے۔
آپ درج ذیل کمپنیوں کے بورڈ ڈائریکٹر بھی ہیں
عسکری جنرل انشورنس کمپنی لیمیٹڈ
ایف ایف بی ایل پاور لیمیٹڈ
فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لیمیٹڈ
فوجی فریش این فریز لیمیٹڈ
فوجی فوڈزلیمیٹڈ
فوجی میٹ لیمیٹڈ
ایف ایف بی ایل فوڈز لیمیٹڈ
تھر انرجی لیمیٹڈ
مسٹر ملک انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹس آف پاکستان ( آئی سی اے پی ) کے فیلو ممبر ہیں۔ آپ نے پی ڈبلیو سی پاکستان سے اپنی تربیت مکمل کی۔ آپ آئی سی اے پی کی جانب سے ایک مستند ڈائریکٹر ہیں۔ آپ درج ذیل تعلیمی اداروں سے پیشہ وارانہ تربیت کے حوالے سے مستفید ہوئے
ہارورڈ بزنس سکول ، اسٹینفورڈ یونیورسٹی ، شکاگو بوتھ سکول آف بزنس ، کیلوگ اسکول آف بزنس ، فوسٹر اسکول آف بزنس ، راس اسکول آف بزنس اینڈ سینٹر برائے کری ایٹو لیڈرشپ ( امریکا ) اور آئی ایم ڈی سوئٹزرلینڈ۔