مریم عزیز

 

 

 

 

 

 

 

 

انڈی پینڈنٹ ڈائریکٹر

پانچ  جولائی 2019ءکو بورڈ میں شامل ہوئیں۔
محترمہ مریم عزیز مالی ، آڈٹ اور رسک مینجمنٹ میں بیس سال سے زیادہ کا پیشہ وارانہ تجربہ رکھنے والی ایک انتہائی تجربہ کار ، فنانس اور آڈٹ کی شعبوں کی ماہر ہیں۔ آپ مقامی اور بین الاقوامی دونوں سطح پر 2002ءسے ایک جاپانی ملٹی نیشنل فنانشل گروپ اوریکس سے وابستہ ہیں۔ اس وقت آپ اورکس لیزنگ پاکستان لیمیٹڈ کی چیف فنانشل آفیسر اور ہیڈ آف انٹرپرائز رسک مینجمنٹ کے عہدے پر فائز ہیں۔ اس سے پہلے آپ 6سال تک او ایل پی کی چیف انٹرنل آڈیٹر اور آئی آر ایکس گروپ کے انٹرنل کنٹرول ایڈوائزر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیتی رہی ہیں ۔ آپ نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت کو مینا  کے خطے ( عمان ، سعودی عرب اور دوبئی ) میں اورکس گروپ کمپنیوں کے متعدد اندرونی آڈٹ معاملات سرانجام دینے اور نگرانی کے لئے استعمال کیا۔ آپ کے بین الاقوامی تجربے میں قازقستان میں 5سال سے زیادہ عرصہ تک اوریکس گروپ کمپنی میں بطور فنانس ڈائریکٹر خدمات سرانجام دینا بھی شامل ہے۔
آپ پاکستان میں اورکس لیزنگ پاکستان لیمیٹڈ کی ایک ذیلی کمپنی ’ اورکس مضاربہ ‘ کی بورڈ ممبر بھی ہیں۔ انھیں مقامی قرض دینے والے اداروں، کثیر الجہتی ایجنسیوں اور غیرملکی ترقیاتی مالیاتی اداروں سے معاملات کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔ آپ کے پاس گورننس، رسک مینجمنٹ ، آڈٹ ، تعمیل ، مالیاتی رپورٹنگ اور تجزیاتی مہارت کے شعبوں کا وسیع تجربہ ہے۔
محترمہ عزیز انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹس آف پاکستان کی فیلوچارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ ہیں۔ ان کے پاس انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنل آڈیٹرز، امریکا ، اے سی سی اے اور سی آئی ایم اے ، برطانیہ کی بھی پیشہ وارانہ اسناد ہیں۔
آپ کارپوریٹ گورننس کے کوڈ کے تحت ایک مستند ڈائریکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس کی رکن بھی ہیں۔
آپ ہیومن ریسورس اینڈ ریمیونیریشنکمیٹی کی چئیرپرسن ہونے کے ساتھ ساتھ ایف ایف سی کی آڈٹ اور سرمایہ کاری کمیٹیوں کی ممبر بھی ہیں۔
۔