میجر جنرل احمد محمود حیات

 ریٹائرڈHI(M)

نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر

دس ستمبر2020ءکو بورڈز میں شامل ہوئے۔
جنرل صاحب کو 6ستمبر1984کو فوج کے کیولری رجمنٹ میں کمیشن دیا گیا۔ آپ نے ایک آرمر رجمنٹ ، انڈی پینڈنٹ آرمرڈ ، بریگیڈ گروپ ، انفنٹری بریگیڈ اور انفنٹری ڈویژن کی کمانڈ کی۔ آپ کی سربراہی میں متعدد تقرریاں عمل میں لائی گئیں جن میں ایڈجوٹینٹ/ انسٹرکٹر پاکستان ملٹری اکیڈمی ، انفٹری بریگیڈ کے بریگیڈ میجر ، سی جی ایس سیکرٹریٹ میں جنرل اسٹاف آفیسر II اور I ، ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں جنرل اسٹاف آفیسر۔1، ایک کورکے چیف آف سٹاف، انٹر سروس انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن شامل ہیں۔
ان کی عمدہ خدمات کے اعتراف میں انھیں ہلال امتیاز ( ملٹری ) سے نوازا گیا۔
آپ درج ذیل کمپنیوں کے بورڈ میں بھی شامل ہیں
ایف ایف سی انرجی لیمیٹڈ
ماری پٹرولیم کمپنی لیمیٹڈ
اب آپ7ستمبر 2020ءسے ڈائریکٹر ہیلتھ فوجی فاﺅنڈیشن کے عہدے پر فائز ہیں۔آپ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ ، کمانڈ اینڈ جنرل اسٹاف کالج فورٹ لیون ورتھ ، امریکا ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور نیشنل مینجمنٹ کالج لاہور سے فارغ التحصیل ہیں۔
آپ نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے وار سٹڈیز ، میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی اور فورٹ لیون ورتھ ، امریکا سے ماسٹر آف ملٹری آرٹ اینڈ سائنس کی ڈگری حاصل کی۔
آپ ایف ایف سی کی ہیومن ریسورس اینڈ ریمونریشن کمیٹی کے ممبر ہیں۔