(FFC Core Values)  بنیادی اقدار

’فوجی فرٹیلائزر کمپنی‘ میں گاہکوں کو اعلیٰ مصنوعات مہیا کرنے کے لئے کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرتا۔ ہم زیادہ سے زیادہ حصہ اپنے سٹیک ہولڈرز کو دیتے ہیں، قومی خزانے میں بھی بہت زیادہ حصہ ڈالتے ہیں۔ ہمارے کاروبار کی کامیابی کا انحصار قابل اعتماد تعلقات پر ہے۔ ہماری ساکھ کمپنی کی اپنی معیاری کارکردگی اور مندرجہ ذیل اصولوں سے وابستگی پر قائم ہوئی ہے:

دیانت داری

کمپنی کے اندر ایک دوسرے کے ساتھ معاملات کرتے ہوئے، کاروباری شراکت داروں کے ساتھ، سپلائرز اور گاہکوں کے ساتھ کوئی بھی معاملہ کرتے ہوئے دیانت داری کا مظاہرہ کرنا نیز کمپنی کی خفیہ معلومات اور تجارتی رازوں کا تحفظ کرنا۔

بہترین معیار

بہترین مصنوعات کے ساتھ ساتھ اپنے گاہکوں کے لئے عمدہ خدمات فراہم کرنا۔

استقامت

اپنے قول و فعل میں پکے رہنا۔

ہمدردانہ رویہ

اپنے ملازمین سے باہمی تعلقات اور اس طبقے سے ہمدردانہ رویہ رکھنا جو ہمارے کاروبار سے جڑا ہوا ہے۔

 منصف مزاجی ، راست بازی

 اپنے ساتھی ملازمین ، کاروباری شراکت داروں، متعلقین، گاہکوں اور سپلائرز کے ساتھ معاملہ کرتے ہوئے تمام قابل اطلاق قوانین اور اصول و ضوابط کا لحاظ کرتے ہوئے بہترین اخلاقی رویے کا مظاہرہ کرنا۔