کمپنی پروفائل اور گروہی ڈھانچہ

ہمارے ابھرتے ہوئے کاروباری ڈھانچہ کی بدولت، افرادی قوت کے عزم و حوصلے، متنوع سرمایہ کاری اور ملکی سرمایہ کاری میں اپنے مستحکم کردار کے باعث ( ایف ایف سی ) پاکستان کی سب سے مضبوط کمپنی بن چکی ہے۔
فوجی فرٹیلائزر کمپنی یوریا بنانے والی پاکستان کی سب سے بڑی کمپنی ہے جو 1978ءمیں فوجی فاﺅنڈیشن ( ایک خیراتی ٹرسٹ، کمپنی حصص44.35 فیصد) اور ڈنمارک کی کمپنی ہلدور ٹوپسو اے ایس(Haldor Topsoe A/S) کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ منصوبے کے تحت قائم کی گئی۔ ٹوپسو نے یوریا کی سالانہ 570 ہزار ٹن پیدوار کی سہولت مہیا کی۔
برسوں بعد کمپنی نے کیمیائی کھاد کے شعبے میں دوبارہ سرمایہ کاری کرکے مزید ترقی حاصل کی۔ اب کمپنی اپنے تین پلانٹس کے ذریعے دو ملین ٹن سے زیادہ پیداوار کی صلاحیت رکھتی ہے۔
 

فوجی فرٹیلائزر کمپنی ، اس کی شراکت دار کمپنیاں اور مشترکہ منصوبہ کمپنیاں

٭ ایف ایف سی انرجی لیمیٹڈ
٭ فوجی فریش اور فریز لیمیٹڈ
٭ فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لیمٹڈ
٭ فوجی سیمنٹ کمپنی لیمٹڈ
٭عسکری بنک لیمیٹڈ
٭تھر انرجی لیمیٹڈ
٭پاکستان ماروک فاسفر ایس اے
 

 

ماتحت کمپنیاں

ایف ایف سی انرجی لیمیٹڈ

گرین انرجی کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے کمپنی نے پاکستان میں ونڈا انرجی کا آغاز کیا۔ اس مقصد کے لئے کمپنی نے 2009ءمیں اپنی ایک ذیلی کمپنی ، ایف ایف سی انرجی لیمیٹڈ ( ایف ایف سی ای ایل ) کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔

فوجی فریش این فریز لیمیٹڈ

فوجی فریش این فریز لیمیٹڈ پاکستان کی واحد آئی کیو ایف پریزرویشن ٹیکنالوجی کے تحت خوراک محفوظ کرنے والی کمپنی ہے۔ یہ ساہیوال میں واقع ہے۔

 

فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لیمیٹڈ

( ایف ایف بی ایل)

فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لیمیٹڈ کو ایف ایف سی اردن فرٹیلائزر کمپنی کے طور پر 1993ءمیں بنایاگیا۔ بعدازاں 2003ءمیں اس کی تنظیم نو ایف ایف بی ایل کے طور پر کی گئی۔ ملکی درآمدات کے دباﺅ کو مزید کم کرنے کے لئے ایف ایف سی نے دانہ دار کیمیائی یوریا کھاد بنانے کے لئے سرمایہ کاری کی۔ اس سرمایہ کاری میں ایف ایف بی ایل کے 49.88 فیصد حصص ہیں۔
دونوں کمپنیوں کی مصنوعات کو پاکستان کے سب سے بڑے ڈیلر نیٹ ورک کے ذریعے مارکیٹ میں لایا جاتاہے جو کسان برادری کو بروقت مال پہنچانے کے ساتھ ساتھ انھیں کاشت کاری کے جدید طریقہ کار کے بارے میں مفید معلومات بھی فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مشہور زمانہ برانڈ ” سونا “ جس کا انگریزی میں معنی Gold ہے، کسان برادری کے لئے ہماری مصنوعات کی اہمیت ظاہر کرتاہے۔

 

عسکری بنک لیمیٹڈ

متنوع سرمایہ کاری کا حصہ ہوتے ہوئے ایف ایف سی نے عسکری بنک لیمیٹڈ میں 43.15 فیصد حصص خرید رکھے ہیں۔ یہ بنک 9اکتوبر 1991ءمیں پبلک لیمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم ہوا۔ اصولی طور پر اس کا کاروبار بنکنگ تھا۔ یہ بنک پورے پاکستان میں اپنی 517 برانچز کے ساتھ کام کررہا ہے جن میں 94 برانچز اسلامک بنک کی جبکہ 44 ذیلی برانچز شامل ہیں۔ اس کی ہول سیل بنک برانچ بحرین میں واقع ہے۔

فوجی سیمنٹ کمپنی لیمیٹڈ

فوجی سیمنٹ کمپنی ایک پبلک لیمیٹڈ ہے جو 23 نومبر 1992ءکو قائم کی گئی۔ یہ کمپنی اپنے دو پیداواری یونٹس کے ذریعے مختلف نوعیت کے سیمنٹ بناتی ہے۔ اس کی سالانہ پیداواری صلاحیت 3.56 ملین ٹن ہے۔ اس کمپنی میں 1.5بلین کی سرمایہ کاری کے ساتھ ایف ایف سی کے 6.79 فیصد حصص ہیں۔

پاکستان ماروک فاسفر ایس اے

پاکستان ماروک فاسفر ایک پرائیویٹ لیمیٹڈ کمپنی ہے۔ اس کا قیام 2004ءمیں ایف ایف سی ( شئیر ہولڈر12.5فیصد )، فوجی فاﺅنڈیشن (12.5فیصد ) ایف ایف بی ایل (25فیصد ) اور مراکش کی ایک کمپنی ’آفس شریفین دیسفاسفیٹ‘ 50 فیصد کے مابین ایک مشترکہ منصوبے کے تحت عمل میں آیا۔ اس کمپنی نے 2008ءمیں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ یہ کمپنی سالانہ 375ہزار ٹن فاسفورک ایسڈ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

تھر انرجی لیمیٹڈ

تھر انرجی لیمیٹڈ 330 میگاواٹ کوئلے کی مدد سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ ہے جس کا آغاز 2016ءمیں سی پیک کے تحت حب پاور کمپنی لیمیٹڈ (60فیصد حبکو) اور چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن ( 10فیصد) کے باہمی تعاون سے کیا گیا۔ اس کمپنی میں ایف ایف سی کے 30فیصد حصص شامل ہیں۔