سید بختیار کاظمی

نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر

  اٹھارہ نومبر2020ءکو بورڈ میں شامل ہوئے۔
مسٹر کاظمی فیلو چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ ہیں جن کے پاس قومی و علاقائی معیشتوں کے مختلف شعبہ جات اور فنکشنل طبقات کے مختلف پہلوﺅں کا 35سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ درج ذیل شعبہ جات میں آپ کو تخصص حاصل ہے:
مالیاتی پالیسی ، میکرو اکناممک ریسرچ ،گرین فیلڈ اور براﺅن فیلڈ منصوبے ، اسٹریٹجک اشتراک ، انضمام اور حصول ، اکاﺅنٹنگ اینڈ فنانس ، اسٹریٹجک لیول آڈٹ ، ٹیکس اصلاحات اور اسٹریٹجک لیول ایڈوائزری ۔
مسٹر کاظمی نے 35سال تک کے پی ایم جی کی خدمات انجام دیں۔ آخری 25سال آپ نے ایک پارٹنر کی حیثیت سے کام کیا۔ بطور پارٹنر آپ نے تقریباً ہر صنعت کی قیادت سے بات چیت کی، ان کے وژن ، ان کی بصیرت کو سمجھا اور سب سے بڑھ کر ان کی کاروباری حکمت عملی کا فہم حاصل کیا ۔ آپ کے پاس مختلف سیکٹرز اور پراجیکٹس کا وسیع تجربہ ہے۔ اپنے اس تجربے کی بنا پر آپ سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں سے وابستہ اپنے موکلوں کی حکمت عملی کے حوالے سے بہتر راہنمائی کرسکتے ہیں۔ آپ نے کامیابی سے ایک جامع سروس ڈیلوری فریم ورک نافذ کیا جو ’ کے پی ایم جی‘ کے موکلوں کی بہتر خدمت کو یقینی بناتا ہے، نیز مشاورتی اور ٹیکس کے نظام سے متعلق خدمات کا ایک مضبوط ، مربوط اور جامع نظام فراہم کرتا ہے۔ بحیثیت آڈیٹر اور مشیر کے آپ نے بہترین خدمات فراہم کرنے کے اپنے عہد کو کامیابی سے پورا کیا۔
پاکستان کی معاشی اور ریگولیٹری پالیسیوں میں بہتری لانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے میکرو اکنامک ریسرچ پر توجہ مرکوز کی۔ آپ نے دو دہائیاں قبل تقریباً تنہا اسلام آباد میں کے پی ایم جی کی ایڈوائزری سروس قائم کی جو آج بھی کام کررہی ہے۔ اس ایڈوائزی کے دائرہ کار میں مالی منصوبوں کے امکانات کا جائزہ ، معلومات کی یادداشتیں ، انٹرنل آڈٹ کی تشخیص ، ایچ آر کی تشخیص ، طریقہ کار ، کنٹرول ، مالیاتی تشخیص اور ڈویلپمنٹایڈوائزری کے لئے جن میں سندھ اور پنجاب حکومتوں کے جائزے بھی شامل ہیں۔
مسٹر کاظمی نے نجی سیکٹر ، پبلک سیکٹر اور سول سوسائٹی آرگنائزیشن میں متعدد فورمز اور بورڈز میں خدمات سرانجام دیں۔آپ کے کالم معروف اخبارات میں باقاعدگی سے شائع ہوتے ہیں۔
آپ ایف ایف سی کی آڈٹ اور انویسٹمنٹ کمیٹیوں کے ممبر ہیں۔