(بریگیڈئیر عسرت محمود ایس آئی( ایم 

ریٹائرڈ 

کمپنی سیکرٹری

آپ نے 13اپریل 2020ءکو فوجی فرٹیلائزر کمپنی لیمیٹڈ میں کمپنی سیکرٹری کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی۔ بعدازاں ایف ایف سی انرجی لیمیٹڈ ، فوجی فریش اینڈ فریز لیمیٹڈ اور اولیو ٹیکنیکل سروسز ( پرائیویٹ ) لیمیٹڈ میں بھی کمپنی سیکرٹری کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں۔
آپ کو مارچ1987ءمیں ، پاکستان آرمی میں کمیشن دیا گیا۔ انھوں نے اپنے 32سالہ کیرئیر میں مختلف کمانڈ ، سٹاف اور تدریسی تقرریوں میں خدمات سرانجام دیں۔آپ بریگیڈئیر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج ، کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ، اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ اس کے علاوہ آپ نے بیرون ملک سے بھی پیشہ وارانہ کورسز کررکھے ہیں۔ آپ نے اسٹریٹیجک اسٹڈیز اینڈ ڈیفنس مینجمنٹ میں ایم ایس سی ، بزنس ایڈمنسٹریشن میں ایم اے اور جرمن زبان میں ڈپلومہ کر رکھا ہے۔
ان کی عمدہ خدمات کے اعتراف میں انھیں ستارہ امتیاز ( ملٹری) سے نوازا گیا۔
آپ کے پاس پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس ( پی آئی سی جی ) سے ڈائریکٹر کے تربیتی پروگرام کی سند کے ساتھ ساتھ مینجمنٹ ، ایچ آر اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ وغیرہ کے متعدد مختصر کورسز کی اسناد بھی ہیں۔