( کیپٹن سعید احمد نواز (ریٹائرڈ

نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر

  سترہ اگست 2020ءکو بورڈ میں شامل ہوئےـ
کیپٹن نواز اس وقت حکومت پاکستان میں اپریل 2020ءسے بطور ایڈیشنل سیکرٹری، انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ڈویژن کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔آپ ایشین پروڈکٹویٹی آرگنائزیشن میں پاکستان کے لئے متبادل کنٹری ڈائریکٹر کی حیثیت سے مندرجہ ذیل اداروں کے بورڈز میں شامل ہیں:
ایک ہنر ، ایک نگر
گوادر پورٹ اتھارٹی
پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی
پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن
انڈسٹری فیسلٹیشن سنٹر( چئیرمین)
نیشنل پروڈیکویٹی آرگنائزیشن ( چئیرمین )
پاکستان انڈسٹریل اسسٹنس سنٹر( چئیرمین)
آپ نے اکتوبر1991ءمیں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں شمولیت اختیار کی۔ آپ نے پنجاب اور کے پی کے کی حکومتوں میں ذیلی ڈویژن ، ضلعی اور صوبائی سطح پر بحیثیت ٹیم لیڈر اور سٹاف آفیسرز کے اپنی خدمات سرانجام دیں۔ آپ نے پاکستان میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے مختلف ترقیاتی پروگراموں میں قلیل المدتی مشیر کی حیثیت سے بھی کام کیا۔آپ نے نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی میں بحیثیت ڈائریکٹر اسٹاف ، نیشنل مینجمنٹ کالج میں بطور ڈائریکٹر جنرل اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ، لاہور میں بطور چیف انسٹرکٹر کے خدمات سرانجام دیں۔
کیپٹن نواز نے ستمبر 1985ءمیں پاکستان ملٹری اکیڈمی سے گریجویشن کی اور فرسٹ آزاد کشمیر رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ آپ نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے ( فنانس ) کی ڈگری حاصل کی۔ بعدازاں مشہور ہیوبرٹ ایچ ہیمفری فیلوشپ 2002-2003ءجیت کر امریکا کی بوسٹن یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد آپ کو پروفیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام ایوارڈ (2006,07ئ) ملا اور آپ نے ایل ایس ای ، برطانیہ سے اپنی ایم ایس سی ( لوکل اکنامک ڈویلپمنٹ) مکمل کی۔آپ نے اپنے غیرملکی مطالعاتی دوروں کے دوران این ایم سی وفود کے سربراہ کی حیثیت سے دنیا بھر میں سفر کئے اور عالمی سطح پر ترقی پسند اور پائیدار معاشی ترقی کے لئے کام کیا۔
کیپٹن نواز پبلک پالیسی مینجمنٹ ( تشکیل اور عمل درآمد ) معاشی ترقی ، ڈیزائن اور ریگولیٹری فریم ورک کے نفاذ میں مہارت کے ساتھ مقامی ، قومی اور بین الاقوامی سطح پر کام کا متنوع تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کی توجہ خاص طور پر اسٹیک ہولڈرز کےحوالے سے ، ان کی خریداری اور پبلک پالیسی مینجمنٹ میں دنیا کی بہترین تدابیر مرکوز ہے۔